1 جنوری 2013 - 20:30

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کے مقتدر حلقوں ،موثر سیاسی طاقتوں اور غیر ملکی طاقتوں کے مابین ہونے والی ابتدائی بات چیت میں پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بعض اہم قومی اداروں کی قیادت کے تسلسل کو جاری رکھنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔

ابنا: ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عمل میں سعودی عرب اور برطانیہ کی بعض اہم سرکاری شخصیات فعال کردار ادا کر رہی ہیں جو پاکستان میں سیاسی و اقتصادی عدم استحکام کو نہ صرف اس خطے بلکہ عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ تصور کرتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت اور مقتدر حلقوں کو بھی یہی پیغام دیا ہے کہ وہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اور قابلِ عمل حل کی طرف فوری توجہ دیں۔

.......

/169